google ads me campaign kese lagaien | google ads me new account kese ban...
شائع کردہ بذریعہ Latafat پر 1:56 AM
اللہ کی رحمت
ایک چھوٹا بچہ جو نہانے اور ہاتھ منہ دھلوانے سے گھبراتا ہے اور اس کو
نہانے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ماں زبردستی پکڑ کر اس کو نہلادیتی ہے اور اس
کا میل کچیل دور کردیتی ہے.. بچہ نہانے کے دوران روتا بھی ہے' چیختا بھی ہے
لیکن ماں اس کے باوجود اسکو نہیں چھوڑتی ہے..
اب بچہ تو سمجھ رہا ہے کہ مجھ پر ظلم اور زیادتی ہورہی ہے' مجھے تکلیف پہنچائی جا رہی ہے لیکن ماں شفقت اور محبت کیوجہ سے اس کو نہلارہی ہے' اس کا میل کچیل دور کررہی ہے' اس کا جسم صاف کررہی ہے..
چنانچہ جب بچہ بڑا ہوگا تو اس وقت اس کی سمجھ میں آئے گا کہ یہ نہلانے دھلانے کا جو کام میری ماں کرتی تھی وہ بڑی محبت اور شفقت کا عمل تھا جس کو میں ظلم و زیادتی سمجھ رہا تھا.. اگر میری ماں میرا میل کچیل دور نہ کرتی تو میں گندہ رہ جاتا..
بالکل اسی طرح اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر حالات کی سختی اور آزمائشوں سے گزار کر اسکے گناہوں کو صاف کردیتا ہے اور گناہوں سے توبہ کرنے والا اسطرح پاک وصاف ہوجاتا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو..
اللہ تعالٰی ہم سب کو گناہوں سے بچنے اور ہروقت توبہ واستغفار کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے.. آمین

شائع کردہ بذریعہ Latafat پر 10:28 AM
لیبلز: اللہ ، اللہ کی رحمت، نہانا ، بچہ ، Allah, Allah ki Rehmat, Allai ki shan
انمول موتی
٭-حضرتِ
عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:"
کامل ترین ایمان والوں میں سے وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور جس
کا برتاؤاپنے گھر والوں کے ساتھ سب سے زیادہ نرم ہو۔"
(ترمذی)
٭- حضرتِ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:"مجھے تعجب ہے اس شخص پر جو اپنے مال سے غلاموں کو خریدتا ہے پھر ان کو آزاد کرتا ہے، وہ بھلائی کا معاملہ کر کے آزاد آدمیوں کو کیوں نہیں خریدتا جبکہ اس کا ثواب بہت زیادہ ہے؟یعنی جب وہ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کریگا تو لوگ اس کے غلام بن جائیں گے۔"
( قضاء الحوائج، جامع صغیر)
٭- حضرتِ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا:" وہ مسلمان جو شریعت پر عمل کرنے والا ہو، اپنی طبیعت کی شرافت اور اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے اس شخص کے درجہ کو پالیتا ہے جو رات کو بہت زیادہ قرآن کریم کو نماز میں پڑھنے والا اور بہت روزے رکھنے والا ہو۔"
( مسند احمد)
٭-حضرتِ ابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:"(قیامت کے دن) مومن کے ترازو میں اچھے اخلاق سے بھاری کوئی چیز نہیں ہوگی۔"
(ابو داؤد)
٭- حضرتِ جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:" تم سب میں مجھے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ لوگ ہونگے جن کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں گے۔"

شائع کردہ بذریعہ Latafat پر 9:12 AM
لیبلز: انمول موتی ، موتی، الکلم ، طیب ، حضرت، Moti anmol tayyab akhlaq اخلاق
عرب کی ایک عمدہ عادت
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالی عنہافرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال میں میرے ساته
نکاح فرمایا اور شوال میں ہی میری رخصتی ہوئی.
( مسلم /1423 ....دارمی 2/145...مسند احمد 54، 206، 6 )

(فائدہ) اسی لئے عرب اپنی عورتوں کےلئےپسند کرتےہیں کہ ان کی شادی بهی شوال میں ہو .
(تفسیرام المومنین عائشہ الصدیقہ رضی اللہ عنہا /65 )
منقول عن مولانا ابو زید صاحب دامت برکاتہم العالیہ

شائع کردہ بذریعہ Latafat پر 9:05 AM
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
صفحات
آمدو رفت
Popular Posts
-
ایک چھوٹا بچہ جو نہانے اور ہاتھ منہ دھلوانے سے گھبراتا ہے اور اس کو نہانے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ماں زبردستی پکڑ کر اس کو نہلادیتی ہے اور ...
-
٪شبِ جمعہ وجمعہ٪ استادمحترم مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب سے سناکہ شب جمعہ وجمعہ کے دن ہر عمل کوستَّر(۷۰)سے ضرب(ملٹی پلائے)کیاجاتاہے اس حساب...
-
٭-حضرتِ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:" کامل ترین ایمان والوں میں سے وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب...
-
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہافرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شوال میں میرے ساته نکاح فرمایا اور شوال میں ...
-
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابوبکر(رضی اللہ عنہ) کو گالیاں دیں، اور رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم تشریف فرما تھے(اور آ...